فیفا ورلڈکپ سے اخراج کے بعد نسلی تعصب، ڈچ فٹبال فیڈریشن کا قانونی کارروائی کا فیصلہ
لاہور(سپورٹس ڈیسک )فیفا ورلڈکپ 2026 سے اخراج کے بعد کھلاڑیوں کو نسلی تعصب کا نشانہ بنائے جانے پر نیدرلینڈز فٹبال فیڈریشن نے قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مراکش کے ہاتھوں شکست کے بعد نیدرلینڈز کے سیاہ فام کھلاڑیوں کو سوشل میڈیا پر نسلی تعصب پر مبنی پیغامات کا سامنا کرنا پڑا جس پر ڈچ فٹبال فیڈریشن نے سرکاری طور پر پراسیکیوٹر کے دفتر میں شکایت درج کرا دی ہے ۔فیڈریشن نے اپنے بیان میں کہا کہ اگرچہ تمام نفرت انگیز پیغامات کی نشاندہی ممکن نہیں تاہم اس اقدام کا مقصد واضح پیغام دینا ہے کہ نسل پرستانہ رویے کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو نتائج بھگتنا ہونگے ،ادھر نیدرلینڈز کے وزیراعظم روب جیٹن نے بھی اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑی کامیابی کے وقت قومی ہیرو سمجھے جاتے ہیں لیکن ایک غلطی پر ان کے خلاف نفرت انگیز مہم ناقابل قبول ہے ۔ امید ہے کہ استغاثہ ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کرے گا ۔