سپورٹس ڈپلومیسی ، بھارتی والی بال ٹیم کو این او سی جاری

سپورٹس ڈپلومیسی ، بھارتی والی بال ٹیم کو این او سی جاری

سپورٹس ڈپلومیسی ، بھارتی والی بال ٹیم کو این او سی جاری بھارتی ٹیم رواں ماہ اسلام آباد میں سینٹرل ایشین چیمپئن شپ میں شرکت کریگی

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)وفاقی حکومت نے سپورٹس ڈپلومیسی کے فروغ کے لئے اہم اقدام کرتے ہوئے بھارتی والی بال ٹیم کو پاکستان آمد کیلئے این او سی جاری کر دیا ۔ ذرائع کے مطابق بھارت کی ٹیم رواں ماہ اسلام آباد میں ہونے والی سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ(کاوا) میں شرکت کرے گی، چیمپئن شپ 22 سے 29 جولائی تک منعقد ہوگی، جس کیلئے بھارت کو باضابطہ طور پر آگاہ بھی کر دیا گیا ہے ۔ چیئرمین پاکستان والی بال فیڈریشن چوہدری یعقوب نے امید ظاہر کی ہے کہ بھارتی ٹیم مقررہ وقت پر پاکستان پہنچے گی، ان کا کہنا تھا کہ چیمپئن شپ کے انعقاد کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ چودھری یعقوب کے مطابق ایونٹ میں پاکستان، بھارت، قازقستان، نیپال، افغانستان، سری لنکا، کرغزستان سمیت دیگر ممالک کی ٹیمیں بھی شرکت کریں گی، چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد کے لئے سکیورٹی اور انتظامی اقدامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں