فیفا ورلڈکپ:مصر کی فتح پر غزہ میں جشن کی ویڈیوز وائرل

فیفا ورلڈکپ:مصر کی فتح پر غزہ  میں جشن کی ویڈیوز وائرل

لاہور(سپورٹس ڈیسک)فیفا ورلڈکپ کے راؤنڈ آف 32 مرحلے میں مصر کی تاریخی کامیابی نے غزہ کے محصور اور مظلوم عوام کو بھی خوشی کا ایک نادر موقع فراہم کر دیا۔

 سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بمباری سے تباہ عمارتوں اور عارضی خیموں کے درمیان بڑی تعداد میں فلسطینی شہری اکٹھے ہو کر میچ دیکھ رہے ہیں۔مصر کی فتح کے بعد لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا جبکہ کئی بچوں نے اپنے چہروں پر مصری پرچم بھی بنا رکھا تھا۔فلسطینی فٹبال شائقین نے بھی سوشل میڈیا پر مصر کی کامیابی کو اپنی خوشی قرار دیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں