بیٹر بیتھ مونی کی بیٹنگ رینکنگ میں دوبارہ پہلی پوزیشن

 بیٹر بیتھ مونی کی بیٹنگ رینکنگ میں دوبارہ پہلی پوزیشن

لاہور (سپورٹس ڈیسک)آسٹریلیا کی اوپنر اور وکٹ کیپر بیٹر بیتھ مونی نے آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کے بعد ویمنز ٹی20 انٹرنیشنل بیٹنگ رینکنگ میں دوبارہ پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

ہم وطن جارجیا وول 23 مارچ سے سرفہرست تھیں۔ بیٹنگ رینکنگ میں جنوبی افریقہ کی اوپنر تزمن برٹس تین درجے ترقی کرکے 11ویں نمبر پر پہنچ گئی ہیں۔انگلینڈ کی کپتان نیٹ سکیور برنٹ پانچ درجے ترقی حاصل کی اور16ویں پوزیشن پر آ گئی ہیں جبکہ فریا کیمپ27 درجے بہتری کیساتھ 63 ویں نمبر پر پہنچ گئی ہیں۔بولنگ رینکنگ میں بھارت کی بائیں ہاتھ کی سپنر شری چارانی بدستور پہلی پوزیشن پر موجود ہیں۔انگلینڈ کی سوفی ایکلسٹن دوسری پوزیشن سنبھال لی ہے۔ آسٹریلیا کی آل راؤنڈر کم گارتھ 15ویں پوزیشن حاصل کر لی ہے جبکہ جنوبی افریقہ کی مریزا نے کیپ دوبارہ ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں