میجر لیگ کرکٹ، داسن شناکا کی 4 گیندوں پر 4 وکٹیں، ٹیم کو میچ جتوا دیا
ٹیکساس(سپورٹس ڈیسک)امریکا کے میجر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں سری لنکا کے داسن شناکا نے آخری اوور میں 4 گیندوں پر 4 وکٹیں لیکر اپنی ٹیم سیٹل اورکاس کو میچ جتوا دیا۔
122 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ٹیکساس سپر کنگز کی ٹیم آخری اوور میں 107 رنز پر 5 کھلاڑی آؤ ٹ کے ساتھ موجود تھی۔ آخری اوور میں ٹیکساس سپر کنگز کو جیت کیلئے 15 رنز درکار تھے ۔ شناکا نے 4 وکٹیں مکمل کیں اور ٹیم کو 9 رنز سے فتح دلوادی۔