فاطمہ ثنا کو ویمنز ہنڈرڈ کھیلنے کی اجازت
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ویمنز ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کو انگلینڈ میں ہونے والے ویمنز ہنڈرڈ ٹورنامنٹ میں شرکت کی اجازت دے دی۔
فاطمہ ثنا انگلینڈ میں ہونے والے ویمنز ہنڈرڈ ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے سری لنکا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز سے غیر حاضر رہیں گی۔فاطمہ ثنا پہلے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی جو ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہے ۔28 جولائی کو ون ڈے سیریز مکمل ہونے کے بعد وہ ہمبنٹوٹا سے براہِ راست انگلینڈ روانہ ہوں گی۔