قومی کرکٹرز کیلئے طویل کیمپس میں پیڈل سپورٹس کھیلنا لازمی

قومی کرکٹرز کیلئے طویل کیمپس میں پیڈل سپورٹس کھیلنا لازمی

قومی کرکٹرز کیلئے طویل کیمپس میں پیڈل سپورٹس کھیلنا لازمی پیڈل سپورٹس کھیلنے میں آسان ہے اور فٹنس کے لیے اچھا ہے ، عاقب جاوید

لاہور (سپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹرز کے لیے طویل دورانیے کے کیمپس میں پیڈل سپورٹس کھیلنا لازمی قرار دے دیا گیا ہے اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پیڈل سپورٹس کی سہولت قائم کر دی گئی ہے ۔ پیڈل سپورٹس کے لیے قومی کرکٹرز کو دور نہیں جانا پڑتا بلکہ کرکٹ کے ساتھ ساتھ وہ پیڈل سپورٹس کا شوق بھی پورا کر سکتے ہیں اور اپنی فٹنس کو بہتر بنا سکتے ہیں۔ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید نے بتایا کہ پیڈل سپورٹس کھیلنے میں آسان ہے اور فٹنس کے لیے اچھا ہے ، یہ گیم شوق سے کھیلا جاتا ہے ، پہلے کھلاڑی پیڈل کھیلنے کے لیے دور جاتے تھے تاہم اب ایسا نہیں ہے ، ہم چاہتے ہیں کہ کھلاڑیوں کو طویل کیمپس کے دوران ایسا ماحول اور سہولیات دیں جس سے ان کا کھیل بہتر ہو ۔عاقب جاوید نے کہا کہ طویل کیمپ میں ضروری نہیں ہے کہ کھلاڑی صرف کرکٹ کھیلیں، ہر دوسرے روزپیڈل سپورٹس کھیلنا لازمی ہے ، کھلاڑی 40 منٹ تک پیڈل کھیل سکتے ہیں، اس کھیل سے فٹنس بہتر ہو گی اور موو منٹ کی وجہ سے فیلڈنگ سے بھی اس کھیل کا سو فیصد تعلق ہے ۔عاقب جاوید نے کہا کہ باسکٹ بال کورٹس بھی منصوبے کا حصہ ہیں، باسکٹ بال کھیلنے سے بھی کرکٹرز کو فائدہ ہو گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...