پاکستان کبڈی لیگ لاہور میں ہوگی غیر ملکی کھلاڑی بھی شریک ہونگے
لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان کبڈی فیڈریشن نے روایتی کھیل کبڈی کے فروغ کے لیے پاکستان کبڈی لیگ آئندہ ماہ لاہور میں منعقد کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق لیگ کے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے جبکہ پاکستان کبڈی فیڈریشن آئندہ تین سے چار روز میں ایونٹ کا باقاعدہ شیڈول اور دیگر تفصیلات جاری کرے گی۔پاکستان کبڈی لیگ میں ملک بھر کے نمایاں مقامی کھلاڑیوں کے ساتھ غیر ملکی کھلاڑی بھی شرکت کریں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments