فیفا پر ارجنٹینا کی مدد کا الزام، رونالڈو کے ‘‘لائک ’’ سے نئی بحث
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پرتگال کے سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو ایک انسٹاگرام پوسٹ کو لائک کرنے کے بعد نئی بحث کا مرکز بن گئے، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ فیفا نے ارجنٹینا کو 2026ء ورلڈ کپ کے فائنل تک پہنچانے میں مدد دی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے سکرین شاٹس کے مطابق رونالڈو کے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ @cristiano نے ہسپانوی ٹی وی پروگرام Espejo Pblico کی جانب سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو کو لائک کیا تھا۔ویڈیو میں صحافی پیلار روڈریگیز لوسانتوس نے دعویٰ کیا کہ ارجنٹینا کو ناک آؤٹ مرحلے میں کئی مواقع پر فائدہ پہنچایا گیا اور فیفا کی مبینہ مدد سے ٹیم فائنل تک پہنچی۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ فائنل میں سپین صرف ارجنٹینا کے خلاف نہیں بلکہ فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو کے خلاف بھی کھیل رہا ہوگا، کیونکہ فیفا مبینہ طور پر میسی کی ٹیم کو ٹورنامنٹ میں برقرار رکھنا چاہتی تھی۔اس واقعے نے ایک بار پھر رونالڈو اور لیونل میسی کے درمیان برسوں پرانے حریف ہونے کی نئی بحث چھیڑ دی ہے ، کیونکہ دونوں کے مداح ہر ایسی سرگرمی پر گہری نظر رکھتے ہیں جو ایک دوسرے سے متعلق ہو۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments