والی بال چیمپئن شپ آج سے شروع ،پاک سری لنکا مدمقابل
بھارت کا آخری لمحے میں ایونٹ سے دستبردار ہونا ہٹ دھڑمی :چودھری یعقوب
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر )سینٹرل ایشین مینزوالی بال چیمپئن شپ کا آغاز آج سے اسلام آباد میں ہوگا، میزبان پاکستان اپنے پہلے میچ میں سری لنکا کے مدمقابل ہوگا۔اسلام آباد میں چیمپئن شپ ٹرافی کی رونمائی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیئرمین چودھری محمد یعقوب نے کہا چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد کیلئے تمام تر انتظامات مکمل ہیں، ایونٹ میں پاکستان، بنگلہ دیش، قازقستان، نیپال، سری لنکا اور ازبکستان کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ تمام سکیورٹی گارنٹی اور ویزا کلیئرنس کے باوجود بھارتی ٹیم کیچیمپئن شپ میں شرکت نہ کرنے پر حیرانگی ہے، حکومتی اداروں نے بھارتی ٹیم کی سکیورٹی کیلئے بہترین انتظامات کئے تھے اس کے باوجود بھارت کا آخری لمحے میں ایونٹ سے دستبردار ہونا ہٹ دھڑمی ہے ۔پاکستان عالمی کھیلوں کے کامیاب اور محفوظ میزبان کے طور پر اپنی شناخت مضبوط بنا چکا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments