ورلڈکپ جیتنے پر سپین کے دو فٹبالرز کیلئے ’’ٹماٹر‘‘انعام
میڈرڈ(سپورٹس ڈیسک)سپین کے شہر لوس پالاسیوس ای ویافرانکا نے فیفا ورلڈ کپ 2026 میں قومی ٹیم کی کامیابی میں کردار ادا کرنے والے اپنے مقامی فٹبالرز فابیان روئز اور گاوی کو منفرد انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا۔۔۔
سیویل صوبے میں واقع ٹماٹر کی پیداوار کے لیے مشہور اس شہر میں تقریب کے دوران دونوں کھلاڑیوں کو ترازو پر کھڑا کیا گیا اور انہیں ان کے وزن کے برابر ٹماٹر بطور تحفہ پیش کیے گئے ۔تقریب میں فابیان روئز کا وزن تقریباً 85 کلوگرام جبکہ گاوی کا 68.5 کلوگرام ریکارڈ کیا گیا ،مقامی حکام نے اعلان کیا کہ شہر کے میونسپل فٹبال گراؤنڈز کے نام تبدیل کر کے ‘فابیان روئز فٹبال فیلڈ’ اور ‘پابلو پائز گاویرا (گاوی) فٹبال فیلڈ’ رکھے جائیں گے ۔شہری انتظامیہ نے یہ بھی اعلان کیا کہ ورلڈ کپ 2010 کے فاتح مقامی کھلاڑی خیسوس ناواس سمیت فابیان روئز اور گاوی کے اعزاز میں شہر میں ایک یادگار بھی تعمیر کی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments