انڈر 19ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ایشیا کوالیفائر کا آج آغاز
لاہور(سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کیلئے ایشیا کوالیفائر کا آغاز ملائشیا میں آج سے ہوگا۔۔۔
جس میں ایشیا کی آٹھ ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ یہ علاقائی کوالیفائنگ ایونٹ 23 سے 29 جولائی تک ملائشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں کھیلا جا ئے گا، جہاں تمام ٹیمیں عالمی کپ 2027 میں شرکت کے لیے ایشیا کی واحد دستیاب نشست حاصل کرنے کی کوشش کریں گی۔ شریک آٹھ ٹیموں میں کویت، تھائی لینڈ، متحدہ عرب امارات، بھوٹان، ہانگ کانگ چائنا، میزبان ملائشیا، میانمار اور قطر شامل ہیں۔کویت، تھائی لینڈ اور متحدہ عرب امارات نے 2024 ایشیا کوالیفائر میں اپنی کارکردگی کی بنیاد پر جگہ حاصل کی، جبکہ بھوٹان، ہانگ کانگ چائنا، ملائیشیا، میانمار اور قطر نے 30 اکتوبر 2025 تک ویمنز ٹی ٹونٹی رینکنگ کی بنیاد پر کوالیفائی کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments