جیسپر فلپسن نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا17واں مرحلہ جیت لیا
پیرس (سپورٹس ڈیسک)بیلجیئم کے سائیکلسٹ جیسپر فلپسن نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا 17واں مرحلہ جیت لیا۔ 17ویں مرحلے میں سائیکل سواروں نے فرانس میں شامبیری سے ووئرون تک ک174.7کلو میٹر فاصلہ طے کرنا تھا ۔۔
جیسپر فلپسن نے فاصلہ 3 گھنٹے ،41منٹس اور 13 سیکنڈ میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔سویٹزرلینڈ کے مورو شمڈ نے دوسری جبکہ نیدرلینڈز کے کویج اولاف نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments