ایشین فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹیم مینجمنٹ کی سنگین غلطی پاکستان کو بھارت سے شکست
لاہور(سپورٹس ڈیسک )ایشین فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان گروپ میچ کے دوران پاکستانی ٹیم کی مینجمنٹ کی سنگین غلطی سامنے آ گئی۔
پاکستان نے مقررہ 5 کے بجائے 6 کھلاڑی میدان میں اتار دئیے جس پر امپائر کی نشاندہی کے بعد 2 کھلاڑیوں کو میدان سے باہر بھیج دیا گیا۔اس صورتِ حال کے باعث پاکستانی ٹیم کو کچھ وقت تک صرف 3 کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنا پڑا جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھارت نے گروپ میچ میں پاکستان کو شکست دے دی۔یہ شکست پاکستانی ہاکی مینجمنٹ کی غلطی کے باعث ہوئی۔واضح رہے کہ فائیو اے سائیڈ ہاکی میں دونوں ٹیموں میں سے ہر ایک میں 5 کھلاڑی ہوتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments