جشنِ آزادی فائیو اے سائیڈ ہاکی چیمپئن شپ7اگست سے شروع ہو گی

جشنِ آزادی فائیو اے سائیڈ ہاکی  چیمپئن شپ7اگست سے شروع ہو گی

لاہور (سپورٹس رپورٹر )ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن خیرپور میرس سندھ کے زیر اہتمام جشنِ آزادی فائیو اے سائیڈ ہاکی چیمپئن شپ 7 اگست سے لقمان ہاکی سٹیڈیم، خیرپور میں شروع ہوگی۔

 ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن خیرپور میرس سندھ کے صدر سید ذاکر حسین زیدی نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں اور چیمپئن شپ میں انٹر نیشنل، نیشنل،صوبائی، سکولوں، کالجز اور یونورسٹیز کے ہاکی کھلاڑی حصہ لے رہیں ہیں، چیمپئن شپ کے ڈراز کا اعلان 6 اگست کو کیا جائے گا اور فائنل میچ 14 اگست کو کھیلا جائے گا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...