ٹیسٹ سیریز،جنوبی کوریا کی ہاکی ٹیم پاکستان پہنچ گئی
اسلام آباد،(سپورٹس رپورٹر)جنوبی کوریا کی قومی ہاکی ٹیم پاکستان پہنچ گئی۔ مہمان ٹیم 8 اگست تک پاکستان کا دورہ کرے گی۔
دورے کے دوران پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان چار ٹیسٹ میچز اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے ۔ اس دورے کو دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں کے تعلقات کے فروغ اور ہاکی کے میدان میں تعاون کو مزید مستحکم بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے ۔حکومتِ پاکستان کی جانب سے مہمان ٹیم کا پرتپاک استقبال کیا گیا ہے ۔ اس موقع پر وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ سینیٹر رانا ثنائاللہ کا کہنا تھا کہ جنوبی کوریا کی قومی ہاکی ٹیم کا دورہ ملک میں کھیلوں کے فروغ سے متعلق وزیراعظم پاکستان کے وژن کی عکاسی کرتا ہے اور دورے سے پاکستان میں عالمی ہاکی کی سرگرمیوں کی بحالی کو نئی تقویت ملے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments