سینٹرل ایشین والی بال ، پاکستان فائنل میں پہنچ گیا
سری لنکا کو تین،صفر سے ہرایا،پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان فائنل آج
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیموں نے سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ۔فائنل آج کھیلا جائیگا۔کاوا سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ کا پہلا سیمی فائنل بنگلادیش اور ازبکستان کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں بنگلادیش کی ٹیم نے ازبکستان کو تین۔صفر سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔بنگلا دیش کی ٹیم نے پہلا سیٹ 21-25 سے ،دوسرا سیٹ 20-25 سے جبکہ تیسرا سیٹ 19-25 سے جیت کر فائنل میں جگہ بنا لی۔دوسرا سیمی فائنل پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں پاکستان نے سری لنکا کو تین۔صفر سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔پاکستان نے پہلا سیٹ 18-25 سے ،دوسرا سیٹ 10-25 سے جبکہ تیسرا سیٹ 25-21 سے جیت کر فائنل میں جگہ بنا لی۔کاوا چیمپئن شپ فائنل آج پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان لیاقت جمنازیم سپورٹس کمپلیکس میں کھیلا جائیگا جبکہ تیسری اور چوتھی پوزیشن کیلئے ازبکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ کھیلا جائیگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments