ہاکی ورلڈ کپ سے قبل عماد بٹ تبدیل،ابوبکر نئے کپتان

ہاکی ورلڈ کپ سے قبل عماد بٹ تبدیل،ابوبکر نئے کپتان

ہاکی ورلڈ کپ سے قبل عماد بٹ تبدیل،ابوبکر نئے کپتان عماد نے 14 برس بہترین خدمات انجام دیں ،بطور سینئر کھلاڑی ٹیم کا حصہ

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ورلڈ کپ سے قبل عماد بٹ کو پاکستان ہاکی ٹیم کی کپتانی سے ہٹادیا جبکہ ابوبکر کو ٹیم کا نیا کپتان بنادیا گیا ہے ۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی نے پروفیشنل ڈویلپمنٹ کمیٹی کی سفارش پر ابو بکر محمود کو پاکستان قومی ہاکی ٹیم کا نیا کپتان مقرر کر دیا ہے ۔بین الاقوامی سطح کے ممتاز کھلاڑی ابو بکر نے مسلسل شاندار قیادت، لگن اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ، آنے والے بین الاقوامی مقابلوں میں قومی ٹیم کی قیادت کریں گے ۔وہ عماد شکیل بٹ کی جگہ یہ ذمہ داری سنبھالیں گے ، جنہوں نے گزشتہ 14 برسوں تک پاکستان ہاکی کی بہترین خدمات انجام دیں۔ پی ایچ ایف نے عماد شکیل بٹ کی قومی ٹیم کے لیے گراں قدر خدمات کو سراہا ہے ۔ وہ بطور سینئر کھلاڑی ٹیم کا حصہ رہیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...