پاکستان انڈر 21ہاکی ٹیم نے عمان کو شکست دے دی
لاہور (سپورٹس ڈیسک)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مطابق پاکستان کی انڈر 21 ہاکی ٹیم نے اپنے غیر ملکی دورے کا کامیاب آغاز کرتے ہوئے۔۔۔
پانچ میچوں کی سیریز کے پہلے مقابلے میں عمان کی سینئر قومی ٹیم کو 2-0 سے شکست دے دی۔ترجمان نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے عبداﷲ نے پینلٹی سٹروک پر پہلا گول سکور کیا، جبکہ رانا سمیع نے شاندار فیلڈ گول کر کے ٹیم کی کامیابی یقینی بنائی۔انہوں نے کہا کہ یہ مقابلہ انتہائی سخت موسمی حالات میں کھیلا گیا، جہاں کھیل کے دوران درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تھا جبکہ شدید حبس کے باعث اس کی شدت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جا رہی تھی۔ترجمان کے مطابق میچ ابتدا میں رات کے وقت شیڈول تھا، تاہم اچانک آنے والے سمندری بگولے سے مرکزی گراؤنڈ کو نقصان پہنچنے کے باعث انتظامیہ نے میچ کا وقت تبدیل کر دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments