بمراہ انجرڈ، مقوضہ کشمیر کے عاقب نبی پہلی بار بھارتی ٹیسٹ سکواڈ میں شامل

بمراہ انجرڈ، مقوضہ کشمیر کے عاقب نبی  پہلی بار بھارتی ٹیسٹ سکواڈ میں شامل

لاہور(سپورٹس ڈیسک)بھارت کو سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے جسپریت بمراہ کی صورت میں بڑا دھچکا لگا ہے۔

جسپریت بمراہ انجری کے باعث اسکواڈ سے باہر ہو گئے ہیں، ان کی جگہ مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے 29 سالہ فاسٹ بولر عاقب نبی کو پہلی مرتبہ بھارتی ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے گزشتہ دو رانجی ٹرافی سیزنز کے دوران مجموعی طور پر 104 وکٹیں حاصل کیں جبکہ صرف 2025-26 کے سیزن میں 60وکٹیں حاصل کر کے مقبوضہ کشمیر کو پہلی مرتبہ رانجی ٹرافی کا ٹائٹل جتوانے میں اہم کردار ادا کیا۔وہ حال ہی میں بھارت اے ٹیم کے ساتھ سری لنکا کے دورے پر بھی گئے تھے جہاں دو فرسٹ کلاس میچز میں 6 وکٹیں اپنے نام کیں۔اگر عاقب نبی کو سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کا موقع ملتا ہے تو وہ مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے پہلے بھارتی ٹیسٹ کرکٹر بن جائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...