وائٹ بال کیمپ کا پہلا مرحلہ ختم آخری روز پریکٹس میچ کھیلا گیا

 وائٹ بال کیمپ کا پہلا مرحلہ ختم آخری روز پریکٹس میچ کھیلا گیا

لاہور (سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے وائٹ بال کیمپ کا پہلا مرحلہ اختتام پذیر ہوگیا۔کیمپ کے آخری روز کھلاڑیوں نے پریکٹس میچ میں حصہ لیا،جبکہ پہلے مرحلے میں مجموعی طور پر 30 کھلاڑی شریک ہوئے۔

وائٹ بال کیمپ کا آغاز15 جون کو لاہور میں ہوا تھا،جہاں کھلاڑیوں نے مینز ٹیم اور نیشنل اکیڈمی کے کوچز کی نگرانی میں مہارتوں کو نکھارنے اور فٹنس سے متعلق مختلف سیشنز میں حصہ لیا۔کیمپ میں شریک کھلاڑی اب11 اگست سے شروع ہونے والے نیشنل چیمپئنز کپ میں ایکشن میں نظر آئیں گے ۔چار ٹیموں پر مشتمل یہ ٹورنامنٹ ملتان میں کھیلا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...