سی ایم پنجاب کرکٹ لیگ:ملتان نے گوجرانوالہ کوہرادیا
سی ایم پنجاب کرکٹ لیگ:ملتان نے گوجرانوالہ کوہرادیا ملتان کے 4وکٹوں پر 214رنز،عرفان کی سنچری ،گوجرانوالہ 149پر ڈھیر
ملتان (اے پی پی)یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام پاکستان کرکٹ بورڈ، پاکستان ریلوے اور ایف بی آر کے تعاون سے جاری سی ایم پنجاب چیمپینز لیگ کے دوسرے میچ میں ملتان مارویلکس نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے گوجرانوالہ سٹیگز کو 65 رنز سے شکست دے کر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کر لیا۔گوجرانوالہ سٹیگز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ملتان مارویلکس نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 214 رنز بنائے ۔کپتان را ناعرفان نے 100 رنز کی شاندار سنچری سکور کی جبکہ انٹرنیشنل کرکٹر عرفات منہاس نے 46 رنز ناٹ آؤٹ اور رانا عدیل مشتاق نے 39 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ہدف کے تعاقب میں گوجرانوالہ سٹیگز کی ٹیم 149 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔خواجہ ارحم نے 60 رنز بنائے ،ملتان کی جانب سے عرفات منہاس اور محمد اکرم نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔شاندار سنچری پر رانا عرفان کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments