ون ڈے ورلڈکپ 2027کے کوالیفائرز کا شیڈول طے

ون ڈے ورلڈکپ 2027کے کوالیفائرز کا شیڈول طے

ون ڈے ورلڈکپ 2027کے کوالیفائرز کا شیڈول طے ایونٹ 22 فروری سے 23 مارچ 2027 تک ،میزبان کا فیصلہ ہونا باقی

دبئی (سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے 2027 ون ڈے ورلڈکپ کوالیفائر کے انعقاد کی تاریخوں کو حتمی شکل دے دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق 10 ٹیموں پر مشتمل کوالیفائر 22 فروری سے 23 مارچ 2027 تک کھیلا جائے گا تاہم ٹورنامنٹ کے میزبان ملک کا فیصلہ ابھی ہونا باقی ہے ۔آئی سی سی کے نئے فارمیٹ کے تحت کوالیفائر جیتنے والی ٹیم براہِ راست 14 ٹیموں پر مشتمل ورلڈکپ کے مرکزی مرحلے میں جگہ بنائے گی جبکہ دوسرے ، تیسرے اور چوتھے نمبر پر رہنے والی ٹیمیں سپر سیریز میں حصہ لیں گی جہاں صرف ایک ٹیم کو مرکزی 14 ٹیموں کے مرحلے تک رسائی ملے گی۔ون ڈے ورلڈکپ 4 اکتوبر سے 11 نومبر تک جنوبی افریقا، زمبابوے اور نمیبیا کے 12 مختلف مقامات پر کھیلا جائے گا۔کوالیفائر میں دو کم ترین رینکنگ والی مکمل رکن ٹیموں کے علاوہ کرکٹ ورلڈکپ لیگ ٹو کی چار بہترین اور ورلڈکپ کوالیفائر پلے آف سے کوالیفائی کرنے والی چار ٹیمیں شرکت کریں گی۔ویسٹ انڈیز کی براہِ راست ورلڈ کپ میں رسائی بھی غیر یقینی ہے ۔ٹیم اس وقت آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں دسویں نمبر پر موجود ہے تاہم ستمبر میں بھارت کے خلاف دو ون ڈے میچز کے نتائج اس کی قسمت کا فیصلہ کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...