نیشنل روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ ماہ اکتوبرکے دوران کراچی میں ہوگی
اسلام آباد (اے پی پی)پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن نے نیشنل روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ کا اعلان کر دیا،چیمپئن شپ رواں سال اکتوبر میں کراچی میں ہوگی۔
پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں فیڈریشن سے وابستہ تمام صوبائی، محکمہ جاتی اور فیڈریشن سے منسلک یونٹس کی ٹیمیں حصہ لیں گی ۔جبکہ ایونٹ کی بنیاد پر ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ کے لیے قومی ٹیم کا انتخاب بھی کیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments