ویمنز ایشیا کپ ،شیڈول جاری، 5ستمبر کو پاک بھارت ٹاکرا
ایشین کرکٹ کونسل کا ایونٹ 28اگست سے 13ستمبر تک دبئی میں ہوگا
دبئی (سپورٹس ڈیسک )ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی)نے ویمنز ایشیا کپ 2026 کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے جبکہ ٹورنامنٹ 28 اگست سے 13 ستمبر تک دبئی میں کھیلا جائے گا۔ٹورنامنٹ میں پاکستان، بھارت، ہانگ کانگ اور تھائی لینڈ کو گروپ اے میں شامل کیا گیا ہے ، پاکستان ویمنز ٹیم ایونٹ میں اپنی مہم کا آغاز یکم ستمبر کو تھائی لینڈ کے خلاف میچ سے کرے گی۔روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ویمنز ٹیموں کے درمیان گروپ مرحلے کا انتہائی اہم مقابلہ 5 ستمبر کو کھیلا جائے گا جبکہ قومی ٹیم اپنا آخری گروپ میچ 7 ستمبر کو ہانگ کانگ کے خلاف کھیلے گی۔ویمنز ایشیا کپ میں گروپ مرحلے کے بعد کامیاب ٹیمیں ناک آؤٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گی، جہاں ٹائٹل کے حصول کیلئے سخت مقابلے متوقع ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments