فٹبال سیف گارڈنگ پروگرام ،11اگست کو پہلی ورکشاپ
124اضلا ع سے سیف گارڈنگ فوکل پرسن آئینگے ،پہلے مرحلے میں 15منتخب ورکشاپ کی قیادت پی ایف ایف کی سیف گارڈنگ آفیسر عروج سہیل کریں گی
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف)ضلعی فٹبال چیمپئن شپ کے سیف گارڈنگ فوکل پرسنز کیلئے اپنے سیف گارڈنگ پروگرام کا آغاز 11 اگست کو ہونے والی پہلی آن لائن ورکشاپ سے کرے گی۔ ضلعی فٹبال چیمپئن شپ میں 18 سال سے کم عمر کھلاڑی بھی شرکت کریں گے ، اس لئے فیڈریشن نے ملک بھر میں ایک جامع سیف گارڈنگ نیٹ ورک قائم کیا ہے تاکہ مقابلوں کے دوران نوجوان کھلاڑیوں کے تحفظ، سلامتی اور فلاح و بہبود کو یقینی بنایا جا سکے ۔سیف گارڈنگ سے مراد ایسے اقدامات اور طریقہ کار ہیں جن کا مقصد بچوں اور دیگر کمزور افراد کو ہر قسم کے استحصال، بدسلوکی، غفلت اور نقصان سے محفوظ رکھنا اور انہیں محفوظ، باعزت اور شمولیتی ماحول میں فٹبال کھیلنے کے مواقع فراہم کرنا ہے ۔اس مقصد کیلئے پی ایف ایف نے قبل ازیں چیمپئن شپ میں شریک 124 اضلاع سے ایک ایک سیف گارڈنگ فوکل پرسن نامزد کرنے کی درخواست کی تھی۔نامزدگیوں کی مکمل جانچ پڑتال اور بیک گراؤنڈ ویریفکیشن کے بعد پہلے مرحلے میں 15 اضلاع کا انتخاب کیا گیا ہے جبکہ باقی اضلاع کے نمائندوں کو آئندہ مراحل میں تربیت فراہم کی جائے گی۔افتتاحی ورکشاپ کی قیادت پی ایف ایف کی سیف گارڈنگ آفیسر عروج سہیل کریں گی، جو فیفا سے تربیت یافتہ اور سرٹیفائیڈ ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments