20ویں ایشین گیمز،ہاکی ایونٹ ، پاکستان پول بی میں شامل
تھائی لینڈ ،ازبکستان ،چین ،ملائیشیا اور عمان سے ٹاکرا ،بھار ت پول اے کا حصہ
اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر)20ویں ایشین گیمز کے ہاکی ایونٹ کے ڈراز کا اعلان کردیا گیا، پاکستان پول بی میں شامل ہے جبکہ جس میں پول اے کی نسبت آسان ٹیمیں شامل ہیں۔ایشین گیمز 18 ستمبر سے 3 اکتوبر جاپان میں کھیلے جائیں گے ۔ایشین ہاکی فیڈریشن کے تحت ہونیوالے اس ایونٹ میں پاکستان کو پول بی میں جگہ دی گئی ہے ۔ پول بی میں پاکستان کے ساتھ چین، ملائیشیا، عمان، تھائی لینڈ اور ازبکستان کی ٹیمیں شامل ہیں۔ 20 ستمبر کو پاکستان کا مقابلہ تھائی لینڈ، 22 ستمبر کو ازبکستان، 24 ستمبر کو چین سے ہوگا۔اسی طرح 26 ستمبر کو ملائیشیا اور 28 ستمبر کو پاکستان کا مقابلہ عمان سے ہوگا۔ایونٹ کے پول اے میں جاپان، کوریا، بھارت، بنگلہ دیش، انڈونیشیا اور سری لنکا کو شامل کیا گیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments