ہانگ کانگ جونیئر سکواش،عمیر عارف انڈر 17 چیمپئن بن گئے

ہانگ کانگ جونیئر سکواش،عمیر عارف انڈر 17 چیمپئن بن گئے

ہانگ کانگ جونیئر سکواش،عمیر عارف انڈر 17 چیمپئن بن گئے فائنل میں انگلینڈ کے لیوک میک برائیڈ کو سخت مقابلے کے بعد 3-2 سے ہرایا

ہانگ کانگ (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے نوجوان سکواش کھلاڑی عمیر عارف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہانگ کانگ جونیئر سکواش اوپن کا انڈر 17 ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔جونیئر سکواش اوپن انڈر 17 کے فائنل میں عمیر عارف نے انگلینڈ کے لیوک میک برائیڈ کو سخت مقابلے کے بعد 3-2 سے شکست دی۔فائنل میں عمیر عارف نے پہلا گیم 4-11 سے گنوایا تاہم اگلے دو گیمز میں 11-6 اور 11-5 سے کامیابی حاصل کرکے برتری حاصل کرلی۔ انگلش کھلاڑی نے چوتھا گیم 11-9 سے جیت کر مقابلہ برابر کر دیا، تاہم فیصلہ کن گیم میں عمیر عارف نے 11-4 سے کامیابی حاصل کرکے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔عمیر عارف اس سے قبل ورلڈ جونیئر اور ایشین جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں جبکہ وہ بلقیس اینڈ عبدالرزاق داد فاؤنڈیشن کے فیلو بھی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...