سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی اور اہلیہ کو قتل کی دھمکیاں
نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بی سی سی آئی کے سابق صدر سارو گنگولی اور ان کی اہلیہ ڈونا گنگولی کو مبینہ طور پر جان سے مارنے کی دھمکیاں ملی ہیں۔
تازہ دھمکی آمیز خط پیر کو بنگال کرکٹ کے صدر کے دفتر میں کھولا گیا۔ خط مکمل طور پر انگریزی میں تحریر تھا اور اس میں گنگولی اور ان کے خاندان کو ‘‘ختم’’ یا ‘‘جان سے مارنے ’’ کی دھمکیاں دی گئی تھیں۔ گنگولی فیملی کی جانب سے ٹھاکر پکر پولیس سٹیشن میں باقاعدہ تحریری شکایت درج کروائی گئی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments