گرینڈ سلام یوتھ تائیکوانڈو لیگ ،5تمغے پاکستان کے نام

گرینڈ سلام یوتھ تائیکوانڈو لیگ ،5تمغے پاکستان کے نام

قدیر ، وجاہت اور ارحم نے طلائی ،ایان اور سید احمد نے کانسی کے تمغے جیتے

ہر ٹیمپینز(سپورٹس ڈیسک )سنگاپور میں گرینڈ سلام یوتھ تائیکوانڈو لیگ میں پانچ پاکستانی ایتھلیٹس نے تمغے جیت کر ملک کا نام روشن کردیا۔گرینڈ سلام یوتھ تائیکوانڈو لیگ کے مقابلے سنگاپور کے شہر ٹیمپینز میں منعقد ہوئے تھے ۔تائیکوانڈو لیگ میں 13 سے زائد ممالک کے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔بین الاقوامی سطح کے ان مقابلوں میں پاکستان کے پانچ کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر پانچ تمغے اپنے نام کئے ۔پاکستان کے قدیر خان، وجاہت علی خان اور ارحم منّاف نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے طلائی تمغے جیتے ۔ایان معراج اور سید احمد ایاز نے سنگاپور تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں بہترین کارکردگی دکھا کر کانسی کے تمغے حاصل کئے ۔پاکستانی کھلاڑیوں کی کامیابی نے نہ صرف عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کیا بلکہ نوجوان کھلاڑیوں کی تائیکوانڈو میں پاکستان کے بڑھتے ہوئے ٹیلنٹ کو بھی اجاگر کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...