کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا روڈریگز کی رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کی تصدیق
لزبن (اے پی پی)پرتگال کے شہرہ آفاق فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنی دیرینہ ساتھی جارجینا روڈریگز کے ساتھ پرتگال میں ایک بظاہر سادہ اور پروقار شہری تقریب کے دوران شادی کر لی ہے۔
سال 2016 میں میڈرڈ میں پہلی ملاقات کے بعد سے ایک ساتھ رہنے والے اس جوڑے نے انسٹاگرام پر اپنی انگوٹھیوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اس خبر کی تصدیق کی ہے ۔ رونالڈو اور جارجینا روڈریگز کے 5 بچے ہیں ۔41 سالہ کرسٹیانو رونالڈو کی شادی ان کے سعودی کلب النصر کے نئے سیشن کے آغاز سے محض چار روز قبل انجام پائی ہے ۔ یہ تقریب پرتگالی دارالحکومت لزبن کے مغرب میں واقع ساحلی قصبے کسکائس میں ہوئی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments