28 فروری کو حملے کا ہدف مجتبیٰ خامنہ ای تھے: میئر تہران کا دعویٰ
تہران: (ویب ڈیسک) تہران کے میئر علی رضا زکانی نے دعویٰ کیا ہے کہ 28 فروری کو جس میزائل حملے میں ایران کے سابق رہبرِ اعلیٰ جس حملے میں آیت اللہ علی خامنہ ای شہید ہوئے، اس کا اصل ہدف مجتبیٰ خامنہ ای تھے۔
یاد رہے کہ آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد مجتبیٰ خامنہ ای کو ان کی جگہ ملک کا رہبرِ اعلیٰ مقرر کیا گیا تھا۔
سٹوڈنٹ نیوز نیٹ ورک کو دیے گئے ایک انٹرویو میں علی رضا زکانی کا کہنا تھا کہ میزائل نے بالکل اس منزل کو نشانہ بنایا جہاں مجتبیٰ خامنہ ای مقیم تھے، حملوں کا ہدف وہی تھے۔
تہران کے میئر کا کہنا تھا کہ مجتبیٰ خامنہ ای کی اہلیہ زہرا حداد کا معمول تھا کہ مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے سات بجے کام کے لیے روانہ ہو جاتی تھیں، حملے کے روز زہرا حداد طبیعت ناساز ہونے کے باعث گھر پر ہی موجود تھیں۔
انہوں نے بتایا کہ حملے میں مجتبیٰ خامنہ ای زخمی ہوئے تھے۔
خیال رہے کہ 28 فروری 2025 کو امریکا اور اسرائیل نے مشترکہ طور پر ایرانی رہبرِ اعلیٰ کے رہائشی کمپاؤنڈ پر میزائل حملہ کیا تھا، جس میں آیت اللہ علی خامنہ ای اور ان کے اہلخانہ شہید ہوئے تھے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments