چیف ایگزیکٹو آئی سی سی بے مقصد دو طرفہ سیریز ختم کرنے کے حامی

چیف ایگزیکٹو آئی سی سی بے مقصد دو  طرفہ سیریز ختم کرنے کے حامی

دبئی (سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو سنجوگ گپتا نے کہا ہے کہ کرکٹ میں بے مقصد اور غیر منظم انداز میں کھیلی جانے والی دو طرفہ سیریز کا سلسلہ اب ختم ہونا چاہئے ۔۔۔

انہوں نے ایک انٹرویو میں کہاکہ ون ڈے کرکٹ کو توجہ، ثقافت، مسابقت اور سخت مقابلے جیسے عناصر سے جوڑنا ضروری ہے ۔ اس فارمیٹ کا مستقبل مردوں اور خواتین کے ورلڈکپ سے مضبوطی سے وابستہ ہونا چا ہئے اور اس کی ساخت و دائرہ کار کو بھی وقت کے ساتھ بہتر بنانے کی ضرورت ہے ۔ون ڈے کرکٹ کو حالیہ برسوں میں ٹی ٹونٹی لیگز اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے باعث مشکلات کا سامنا رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...