پریکٹس میچ :عبداللہ کی ففٹی ،پاکستان 238رنز پرآل آؤٹ

پریکٹس میچ :عبداللہ کی ففٹی ،پاکستان 238رنز پرآل آؤٹ

پریکٹس میچ :عبداللہ کی ففٹی ،پاکستان 238رنز پرآل آؤٹ سلیکٹ الیون کے دوسری اننگز میں 3وکٹوں پر 128رنز،195رنزکی برتری

بیکنگھم (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کی ٹیم تین روزہ پریکٹس میچ پروفیشنل کاؤنٹی کلب سلیکٹ الیون کے 305رنز کے جواب میں پہلی اننگز میں 238رنز پر آل آؤٹ ہوگئی جبکہ دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک پروفیشنل کاؤنٹی کلب سلیکٹ الیون نے 3وکٹوں پر 128رنز بنالئے جس سے اسے پاکستان کیخلاف مجموعی طور پر 195ر نز کی برتری حاصل ہوگئی ہے ۔پاکستان کی طرف عبداللہ شفیق نے سب سے زیادہ 61رنز بنائے ،امام الحق 37،سعود شکیل 30اور غازی غوری 27رنز بنا کر نمایاں رہے ،محمد رضوان 22،اذان اویس 15اور سلمان آغا 14رنزبناسکے ۔شعیب بشیر نے 4وکٹیں حاصل کیں ،سیف زیب اور مانے لمسڈن نے 2،2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ پروفیشنل کاؤنٹی کلب سلیکٹ الیون کے کالب فالکونر 52اورسیف زیب 24رنزبناکر وکٹ پر موجود ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...