آئی ٹی ایف ماسٹرز،مکسڈڈبلز ،فتح اعصام الحق اورنیناکے نام
پاکستان نے چیمپئن شپ میں 1گولڈ ،2سلور اور ایک کانسی کا تمغہ جیت لیا
لزبن (سپورٹس ڈیسک)اعصام الحق نے آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ چیمپئن شپ کا مکسڈ ڈبلز ٹائٹل جیت لیا۔اعصام الحق نے نینا ہرمن کے ساتھ مل کر مکسڈ ڈبلز ورلڈ ٹائٹل اپنے نام کیا ۔اعصام الحق اور نینا ہرمن نے فائنل میں پرتگال کی ٹاپ سیڈ جوڑی فریڈ گل اور ریٹا فریٹاس کو 6-4 اور 6-3 سے شکست دی ہے ۔ادھر مینز ڈبلز میں اعصام الحق اور عقیل خان کو فائنل میں فرانس کے جیکس گلے اور ژاں بپٹسٹ رینالٹ نے شکست دے دی ۔پاکستان نے آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ چیمپئن شپ میں 4 میڈلز جیتے ہیں، جن میں ایک گولڈ، 2 سلور اور ایک برانز میڈل شامل ہے ۔عقیل خان نے 40 پلس مکسڈ ڈبلز میں جرمنی کی ایلین اراناس روتھ کے ساتھ برانز میڈل جیتا جب کہ اعصام الحق اور عقیل خان نے مینز 45 پلس ڈبلز میں ورلڈ چیمپئن شپ کے سلور میڈل حاصل کیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments