پاکستان ایشین ویمنز نیٹ بال چیمپئن شپ پلیٹ ڈویژن کافاتح

پاکستان ایشین ویمنز نیٹ بال چیمپئن شپ پلیٹ ڈویژن کافاتح

فائنل میں تھائی لینڈ کومات ،پاکستان نے چیمپئن شپ کپ ڈویژن کوالیفائی کرلیا

ہانگ کانگ (نیٹ نیوز)پاکستان نے ایشین ویمنز نیٹ بال چیمپئن شپ 2026 پلیٹ ڈویژن جیت لی۔پاکستان ویمنز نیٹ بال ٹیم نے ہانگ کانگ میں جاری ایشین نیٹ چیمپئن شپ پلیٹ ڈویژن کے فائنل میں تھائی لینڈ کو 50-55 سے شکست دے کے فائنل اپنے نام کرلیا۔اس کے علاوہ پاکستان نے اگلے ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ کپ ڈویژن کے لئے بھی کوالیفائی کر لیا ہے جو 2028 میں سنگاپور میں ہوگا۔ٹیم کی طرف سے صبا نور انور، مایا، لیا رضا شاہ، حنا چوہدری، سرینا نسیم، جسمین، فرح ، نورالعین اور سمایا صفدر نے بہترین کھیل پیش کیا۔پاکستان ٹیم نے پورے میچ کے دوران بہترین ٹیم ورک، نظم و ضبط اور عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار فتح اپنے نام کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...