سٹیو سمتھ نے امپائر کے آؤٹ دینے سے قبل ہی ریویو لے لیا

سٹیو سمتھ نے امپائر کے آؤٹ  دینے سے قبل ہی ریویو لے لیا

ڈارون (سپورٹس ڈیسک )پہلے ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کے خلاف آسٹریلوی بیٹر سٹیو سمتھ کا دلچسپ ردعمل اور ٹریوس ہیڈ کی بیلز رکھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

بنگلہ دیش کے خلاف دوسری اننگز میں سٹیو سمتھ نے امپائر کی جانب سے آؤٹ دینے سے پہلے ہی ریویو لینے کا اشارہ کر دیا، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے اسے اب تک کا تیز ترین ریویو قرار دے دیا، ڈی آر ایس میں سمتھ ناٹ آؤٹ قرار پائے ۔دوسری جانب ٹریوس ہیڈ کی کلین بولڈ ہونے کے بعد وکٹ پر دوبارہ خود بیلز رکھنے کی ویڈیو بھی توجہ کا مرکز بن گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...