بابر اعظم کی انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک
قومی ٹیم کی لیڈز میں پریکٹس ،بابرنے مختصر بیٹنگ کی ،زیادہ دیر نیٹس میں نہ رکے زخمی شان مسعود کے حوالے سے صورتحال حوصلہ افزا ،نیٹ پر بھرپورپریکٹس کی
لیڈز(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے سٹار بیٹر بابر اعظم کی انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شرکت بدستور شدید شکوک کا شکار ہے اور انگلی کی انجری سے صحت یابی کے باعث پاکستان ٹیم انتظامیہ ان کے بارے میں آخری وقت میں فیصلہ کرے گی۔بابر اعظم کو ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں بیٹنگ کے دوران دائیں ہاتھ پر چوٹ لگی تھی،۔ بعدازاں بکنگھم میں وارم اپ میچ میں بھی ان کے ہاتھ پر گیند لگی۔ قومی کرکٹ ٹیم نے گزشتہ روز کو ہیڈنگلے میں پریکٹس کی جہاں بابر اعظم نے نیٹس میں مختصر وقت کیلئے بیٹنگ کی۔
اگرچہ ان کی جانب سے تکلیف محسوس ہونے کی کوئی واضح علامت نظر نہیں آئی تاہم وہ زیادہ دیر تک نیٹس میں موجود نہیں رہے ۔فاسٹ باؤلرمحمد عباس کاکہناتھاکہ بابر کے بارے میں میڈیکل پینل اور سلیکشن کمیٹی کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔شان مسعود کے حوالے سے صورتحال نسبتاً حوصلہ افزا ہے ۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ہاتھ پر گیند لگنے کے بعد انہوں نے بکنگھم وارم اپ میچ میں شرکت نہیں کی تاہم گزشتہ روز نیٹس میں نسبتاً زیادہ دیر تک بیٹنگ پریکٹس کی۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز شیڈول ہے جس کا پہلا ٹیسٹ میچ 19 اگست سے ہیڈنگلے میں شروع ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments