میسی کی مسلسل تیسری پنلٹی کک ضائع، انٹر میامی کو شکست
نیویارک(سپورٹس ڈیسک)میجر لیگ سوکر کے اہم میچ میں نیش وِل نے میسی کی انٹر میامی کو 1-4 سے شکست دے دی۔
ارجنٹائن کے کپتان اور انٹر میامی کے سٹار لیونل میسی کیلئے میچ مایوس کن رہا جہاں وہ پنلٹی کک پر گول کرنے میں ناکام رہے اور انہیں یلو کارڈ بھی دکھایا گیا۔میسی نے کھیل کے 23ویں منٹ میں پنلٹی لی تاہم نیش وِل کے گول کیپر برائن شویگ نے ان کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔یہ مسلسل تیسرا موقع ہے جب میسی پنلٹی پر گول کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ اس سے قبل فیفا ورلڈکپ کے دوران بھی وہ 2بارپنلٹی پر گول نہیں کر سکے تھے۔ واضح رہے کہ میسی اپنے کیریئر سے متعلق بھی غیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں اور ریٹائرمنٹ کا عندیہ دے چکے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments