انڈر19کرکٹ ٹیم کا کیمپ جاری ،انٹرسکواڈ دوروزہ میچ

انڈر19کرکٹ ٹیم کا کیمپ جاری ،انٹرسکواڈ دوروزہ میچ

ٹیم مینجمنٹ نے کھلاڑیوں کی کارکردگی،دورہ انگلینڈ کی تیاریوں کا جائزہ لیا پاکستان انڈر19 ٹیم انگلینڈ کیخلاف2 سے 5 ستمبر تک یوتھ ٹیسٹ میچ کھیلے گی

لاہور(سپورٹس ڈیسک)دورہ انگلینڈ کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان انڈر19 کا کیمپ جاری ہے ،گزشتہ روز قومی انڈر19 کھلاڑیوں نے ایل سی سی اے گراؤنڈ میں انٹر سکواڈ ریڈ بال میچ میں حصہ لیا، دو روزہ انٹر سکواڈ میچ کا اختتام آج ہوگا۔ میچ کے پہلے روز پاکستان انڈر19 کے بلے بازوں کو بیٹنگ کا موقع دیا گیا جبکہ باؤلرز نے دن کے تینوں سیشنز میں مختلف دورانیے کے سپیلز کروائے ۔ ٹیم مینجمنٹ نے ہیڈ کوچ شاہد انور کی قیادت میں کھلاڑیوں کی کارکردگی اور دورہ انگلینڈ کیلئے تیاریوں کا جائزہ لیا۔ پاکستان انڈر19 ٹیم انگلینڈ انڈر 19 کے خلاف2 سے 5 ستمبر تک یوتھ ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...