بزنس مین سبز علی نے سوات ٹائیٹنز فرنچائزکے مالک بن گئے
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)کاروباری شخصیت سبز علی نے خیبر پختونخوا چیمپئنز لیگ میں سوات ٹائیٹنز فرنچائز کے مالکانہ حقوق حاصل کر لئے۔
خیبر پختونخوا چیمپئنز لیگ اور سوات ٹائیٹنز کے درمیان فرنچائز معاہدے کی تقریب کے سی ایل ہیڈ آفس اسلام آباد میں ہوئی جس میں کے سی ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سہیل کنڈی، منیجنگ ڈائریکٹر راجہ متین اور چیئرمین عامر نواب بھی موجود تھے ۔سوات ٹائیٹنز کے مالک سبز علی نے کہا کہ فرنچائز حاصل کرنا ان کیلئے باعثِ فخر ہے ، کوشش ہوگی کہ نامور قومی کرکٹرز پر مشتمل ایک مضبوط ٹیم تشکیل دی جائے۔ اور سوات کے باصلاحیت نوجوان کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کئے جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments