مکائے ٹیسٹ 2دن میں ختم ہونے کے باجو د وکٹ کو بہترین ریٹنگ ملے گی
سڈنی (آئی این پی)آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کے درمیان مکائے میں کھیلا گیا دوسرا ٹیسٹ صرف دو دن میں ختم ہونے کے باوجود پچ کو اعلیٰ ترین ریٹنگ ملنے کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق میچ ریفری سر رچی رچرڈسن گریٹ بیریئر ریف ارینا کی پچ کو بہت اچھی قرار دینے کا ارادہ رکھتے ہیں تاہم حتمی منظوری آئی سی سی کی جانب سے دی جائے گی۔بہت اچھی چار ممکنہ کیٹیگریز میں سب سے اعلیٰ درجہ ہے جس کیلئے پچ میں مناسب باؤنس، محدود سیم موومنٹ اور میچ کے آغاز میں مستقل اچھال ہونا ضروری سمجھا جاتا ہے تاکہ بیٹرز اور باؤلرز کے درمیان متوازن مقابلہ ہوسکے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments