ساؤتھ ایشیا اولمپک کونسل کے وفد کا سیف گیمز وینیوز کا دورہ

 ساؤتھ ایشیا اولمپک کونسل کے وفد کا سیف گیمز وینیوز کا دورہ

یاور حسین نے وینیوز کی تیاریوں کے بارے بتایا، اسلام آباد میں 15گیمز شیڈول لاہور میں 10جبکہ پشاور میں 3کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیاجائیگا

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان میں آئندہ سال ہونے والے ساؤتھ ایشین گیمز کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے ساؤتھ ایشیا اولمپک کونسل کے وفد نے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کا دورہ کیا اور مختلف گیمز وینیوز میں انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل یاور حسین نے وفد کو مختلف وینیوز کا دورہ کروایا جبکہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر عارف سعید اور سیکرٹری جنرل خالد محمود بھی اس موقع پر موجود تھے۔

وفد کو ساؤتھ ایشین گیمز کے انعقاد، وینیوز کی تیاری، انتظامی امور اور دیگر ضروری اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وفد نے مختلف کھیلوں کیلئے مختص وینیوز اور وہاں جاری تیاریوں کا معائنہ بھی کیا۔پاکستان آئندہ سال 3 سے 11 اپریل 2027 تک ساؤتھ ایشین گیمز کی میزبانی کرے گا۔ گیمز کے مقابلے اسلام آباد، لاہور اور پشاور میں ہوں گے ۔شیڈول کے مطابق اسلام آباد میں 15، لاہور میں 10 جبکہ پشاور میں 3 کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیاجائیگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...