پاکستانی باکسر عثمان وزیر کا انڈونیشین باکسر سے فائٹ کا اعلان

پاکستانی باکسر عثمان وزیر کا انڈونیشین باکسر سے فائٹ کا اعلان

26 ستمبر کو تھائی لینڈ میں ٹاکرا،پاکستان کا نام روشن کرنا میرا مشن ہے ،باکسر

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کے نامور پروفیشنل باکسر عثمان وزیر 26 ستمبر کو تھائی لینڈ میں انڈونیشین باکسر ایرگی آرگسٹا کیخلاف اپنی 19ویں فائٹ لڑیں گے ۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عثمان وزیر نے کہا کہ ان کا مقصد عالمی سطح پر پاکستان، گلگت بلتستان اور بلوچستان کا نام روشن کرنا ہے ، میڈیا نے ان کے کیریئر کے آغاز سے بھرپور ساتھ دیا جس پر وہ صحافی برادری کے شکر گزار ہیں۔عثمان وزیر نے کہا کہ 2015 سے وہ بین الاقوامی سطح پر پروفیشنل باکسنگ کر رہے ہیں اور پاکستان کیلئے مختلف ٹائٹلز جیت چکے ہیں، ان کی آئندہ فائٹ ان کے کیریئر کے لیے اہم ہے جس کے بعد وہ مزید بڑے ٹائٹلز کیلئے کوالیفائی کرنے کی کوشش کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں دنیا کے سامنے لانے کے لیے حکومت، اداروں اور سپانسرز کی مسلسل سرپرستی کی ضرورت ہوتی ہے۔ باکسر عثمان وزیر نے بتایا کہ ایشیا میں ان کی یہ آخری فائٹ ہوگی جس کے بعد وہ آسٹریلیا منتقل ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں جبکہ مستقبل میں انڈونیشیا، برطانیہ اور دیگر ممالک میں بھی مقابلوں میں شرکت کا منصوبہ ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...