پاکستان نے انڈر 17 ورلڈ والی بال چیمپئن شپ میں الجزائر کو ہرا دیا

پاکستان نے انڈر 17 ورلڈ والی بال  چیمپئن شپ میں الجزائر کو ہرا دیا

دوحہ(سپورٹس ڈیسک)پاکستان نے ایف آئی وی بی انڈر 17 ورلڈ والی بال چیمپئن شپ میں الجزائر کو تین صفر سے شکست دے کر راؤنڈ آف 16 میں جگہ بنا لی۔

پاکستان نے الجزائر کے خلاف تینوں سیٹس میں 25-17 کے یکساں سکور سے کامیابی حاصل کی۔قومی ٹیم کی جانب سے فہد نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 20 پوائنٹس سکور کیے۔ فہد نے اٹیک سے 16 جبکہ بلاک سے 4 پوائنٹس حاصل کیے ۔الجزائر کے خلاف پاکستان نے اٹیک سے 37 پوائنٹس حاصل کیے جبکہ بلاک کے ذریعے 11 پوائنٹس بنائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...