بگ بیش لیگ ،غیرملکی کھلاڑیوں کو لازمی رکھنے کی شرط ختم

بگ بیش لیگ ،غیرملکی کھلاڑیوں کو لازمی رکھنے کی شرط ختم

ڈرافٹ سسٹم ختم کرکے اوپن مارکیٹ سسٹم متعارف کرایا دیا گیا ہے ،ذرائع

سڈنی (سپورٹس ڈیسک)آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں اوورسیز کیٹیگری کے خاتمے سمیت متعدد تبدیلیاں کر دی گئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بگ بیش لیگ میں تبدیلیاں کی گئی ہیں جس کے بعد مینز اینڈ ویمنز کے آئندہ 2 سیزن میں غیرملکی کھلاڑیوں کو لازمی رکھنے کی شرط ختم کر دی گئی ہے ۔میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس سے قبل بی بی ایل میں کم از کم 2 یا 3 غیرملکی کھلاڑیوں کو رکھنے کی شرط تھی،اس کے علاوہ غیرملکی کھلاڑیوں میں سے ایک کھلاڑی کو گولڈیا پلاٹینم کیٹیگری میں رکھنے کی شرط بھی ختم کردی گئی ہے۔

گولڈ کیٹیگری والے کھلاڑی کو 3 لاکھ جبکہ پلاٹینم والے کو 4 لاکھ 20 ہزار ڈالرز ملتے تھے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بی بی ایل میں ڈرافٹ سسٹم ختم کرکے اوپن مارکیٹ سسٹم متعارف کرایا گیا ہے جبکہ کرکٹ آسٹریلیا کا کلبز کے لیے کنٹریکٹ ونڈو اوپن کرنے کا بھی امکان ہے ۔میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ غیرملکی کھلاڑیوں کے لیے شرط ختم کرنے سے لوکل کھلاڑیوں کو مالی طور پر فائدہ ہوگا۔گزشتہ قوانین کے تحت کلبز کے ٹاپ 6 مارکی کھلاڑیوں کی مجموعی تنخواہ 17 لاکھ ڈالر مقرر تھی، اگلے سیزن میں مارکی پلیئرز کی کیٹیگری کو کم کرکے 4 کھلاڑیوں تک کیا جائیگا، آفیشلز کے مطابق اس فیصلے سے بہترین کھلاڑیوں کو زیادہ کمانے کا موقع ملے گا چاہے ان کا تعلق کسی بھی ملک سے ہو۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...