احمد دانیال فاسٹ باؤلنگ میں موجود خلا پرہونے کیلئے پرامید

احمد دانیال فاسٹ باؤلنگ میں موجود خلا پرہونے کیلئے پرامید

لاہور (سپورٹس ڈیسک )پاکستان کے فاسٹ باؤلر احمد دانیال نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت 8 سے 9 ایسے نوجوان فاسٹ باؤلرز موجود ہیں۔

جو تسلسل کے ساتھ 140 کلو میٹر فی گھنٹہ سے زائد رفتار سے باؤلنگ کر سکتے ہیں، فاسٹ باؤلنگ کے شعبے میں پیدا ہونے والا خلا 100 فیصد ختم کیا جا سکتا ہے ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ لاہور میں جاری نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے باؤلر زڈیویلپمنٹ پروگرام میں سخت موسم کے باوجود ٹریننگ جاری ہے ، موسم بہت گرم اور حبس زدہ ہے ، اس لئے بہت خیال رکھ کر ٹریننگ کرنا پڑ رہی ہے ، اس سخت موسم میں تربیت کا فائدہ یہ ہو گا کہ آنے والے سیزن کیلئے مکمل طور پر فٹ ہوں گے اوربہتر پرفارمنس دے سکیں گے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...