اوپننگ بیٹر امام الحق پنڈلی میں تکلیف کے باعث لارڈز میں زیر علاج
لارڈز (سپورٹس ڈیسک )قومی ٹیم کے اوپننگ بیٹر امام الحق فٹنس مسائل سے دو چار ہو گئے ہیں ، انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میں ان کی شرکت فٹنس سے مشروط ہے ۔
امام الحق ٹیسٹ میچ کے پہلے روز پنڈلی کے سٹرین کے شکار ہوئے جبکہ سکین میں لو گریڈ سٹرین کی تصدیق بھی کی گئی ہے ۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہاکہ میڈیکل ٹیم امام الحق کی دیکھ بھال کر رہی ہے اوروہ زیر علاج ہیں ، ٹیسٹ میچ میں مزید شرکت کا انحصار ان کی ریکوری پر ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments