سڈنی میراتھون آج ، 24پاکستانی اور پاکستانی نژاد رنرز ایکشن میں ہونگے
لاہور(سپورٹس ڈیسک ) دنیا کی بڑی میراتھونز میں شامل سڈنی میراتھون آج آسٹریلیا میں ہوگی، جس میں دنیا بھر سے 40ہزار سے زائد رنرز شرکت کر ینگے ،اس دوڑ میں 24پاکستانی اور پاکستانی نژاد رنرز بھی ایکشن میں ہوں گے۔
جن میں 19 مرد اور 5 خواتین شامل ہیں۔پاکستانی دستے میں کراچی، اسلام آباد اور آسٹریلیا سمیت امریکا، برطانیہ اور سعودی عرب میں مقیم رنرز شامل ہیں۔ پاکستان سے 12 رنرز سڈنی میراتھون میں شرکت کے لیے پہنچے ہیں۔کراچی سے خالد شیخ، ڈاکٹر جہانزیب مغل، نوشیروان علی، شعیب نظامی، علی قاضی، دانش الہیٰ، حسنین دھرمسے اور یوسف ملک میراتھون میں شرکت کر ینگے جبکہ خواتین رنرز میں کوکب سرور، ڈاکٹر رابعہ نعیم، مہوش بلال، حرا دیوان اور سیدہ میمونہ ہمدانی شامل ہیں۔دیگر پاکستانی رنرز میں علی زیدی، عامر بٹ، قمر ضیا، فیضان لاکھانی ، جنید میمن، زین عالم، نوید حسن، عمر رشید، تابش مختار، میر شہزاد اور ڈاکٹر عدنان افضل شامل ہیں۔کراچی سے تعلق رکھنے والے دانش الٰہی میراتھون میں شلوار قمیض پہن کر دوڑیں گے ۔42.195 کلومیٹر طویل میراتھون نارتھ سڈنی سے شروع ہوگی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments