جاوید میانداد قریبی دوست عمران خان کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ

جاوید میانداد قریبی دوست عمران  خان کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ

لاہور (سپورٹس ڈیسک )قومی ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری بلے باز جاوید میانداد اپنے سابق ساتھی عمران خان کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور آبدیدہ ہو گئے ۔

 ایک انٹرویو کے دوران جاوید میانداد نے عمران خان کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلق کا ذکر کرتے ہوئے حکام سے معاملہ بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی اپیل کی اور سوال اٹھایا کہ کوئی مجھے سمجھائے ، کیا وہ پاکستان کو کھا جائے گا؟،مسئلے کا حل نکالنا چاہیے ۔عمران خان کے ساتھ گزارے وقت کو یاد کرتے ہوئے سابق کرکٹر آبدیدہ ہو گئے اور کہا کہ وہ بھی کسی کا بیٹا ہے۔ ، میرے ذہن میں اکثر آتا ہے کہ وہ کس حال سے گزر رہا ہو گا، میں اور عمران خان ایک دوسرے کے بہت قریب رہے ، ہم نے انگلینڈ میں کانٹی کرکٹ بھی کھیلی اور طویل عرصے تک ایک ساتھ پاکستان کیلئے کھیلتے رہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...